10 اشعار

چھوٹی سی ہنسی

Chhoti Si Hansi

چھوٹی سی ہنسی

«چھوٹی سی ہنسی» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

سونی سونی تھی فضامیں نے یوں ہی

اس کے بالوں میں گندھی خاموشیوں کو چھو لیاوہ مڑی

تھوڑا ہنسیمیں بھی ہنسا

پھر ہمارے ساتھندیاں وادیاں

کہسار بادلپھول کونپل

شہر جنگلسب کے سب ہنسنے لگے

اک محلے میںکسی گھر کے

کسی کونے کیچھوٹی سی ہنسی نے

دور تک پھیلی ہوئی دنیا کوروشن کر دیا ہے

زندگی میںزندگی کا رنگ پھر سے بھر دیا ہے

— ندا فاضلی