8 اشعار

ایک تصویر

Ek Tasweer

ایک تصویر

«ایک تصویر» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

صبح کی دھوپدھلی شام کا روپ

فاختاؤں کی طرح سوچ میں ڈوبے تالاباجنبی شہر کے آکاش

اندھیروں کی کتابپاٹھ شالا میں چہکتے ہوئے معصوم گلاب

گھر کے آنگن کی مہکبہتے پانی کی کھنک

سات رنگوں کی دھنکتم کو دیکھا تو نہیں ہے

لیکنمیری تنہائی میں

یہ رنگ برنگے منظرجو بھی تصویر بناتے ہیں

وہ!تم جیسی ہے

— ندا فاضلی