5 اشعار

دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتی

Dil mein na ho jurat to mohabbat nahin milti

دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتی

«دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتی» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 50 سیکنڈ ہے۔

دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتیخیرات میں اتنی بڑی دولت نہیں ملتی

کچھ لوگ یوں ہی شہر میں ہم سے بھی خفا ہیںہر ایک سے اپنی بھی طبیعت نہیں ملتی

دیکھا ہے جسے میں نے کوئی اور تھا شایدوہ کون تھا جس سے تری صورت نہیں ملتی

ہنستے ہوئے چہروں سے ہے بازار کی زینترونے کی یہاں ویسے بھی فرصت نہیں ملتی

نکلا کرو یہ شمع لیے گھر سے بھی باہرکمرے میں سجانے کو مصیبت نہیں ملتی

— ندا فاضلی