9 اشعار

قومی یکجہتی

Qaumi Yakjehti

قومی یکجہتی

«قومی یکجہتی» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

وہ طوائفکئی مردوں کو پہچانتی ہے

شاید اسی لیےدنیا کو زیادہ جانتی ہے

اس کے کمرے میںہر مذہب کے بھگوان کی ایک ایک تصویر لٹکی ہے

یہ تصویریںلیڈروں کی تقریروں کی طرح نمائشی نہیں

اس کا دروازہرات گئے تک

ہندومسلم

سکھعیسائی

ہر مذہب کے آدمی کے لیے کھلا رہتا ہےخدا جانے

اس کے کمرے کی سی کشادگیمسجد اور مندر کے آنگنوں میں کب پیدا ہوگی

— ندا فاضلی