8 اشعار

فقط چند لمحے

Faqat Chand Lamhe

فقط چند لمحے

«فقط چند لمحے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

بہت دیر ہےبس کے آنے میں

آؤکہیں پاس کی لان پر بیٹھ جائیں

چٹختا ہے میری بھی رگ رگ میں سورجبہت دیر سے تم بھی چپ چپ کھڑی ہو

نہ میں تم سے واقفنہ تم مجھ سے واقف

نئی ساری باتیں نئے سارے قصےچمکتے ہوئے لفظ چمکتے لہجے

فقط چند گھڑیاںفقط چند لمحے

نہ میں اپنے دکھ درد کی بات چھیڑوںنہ تم اپنے گھر کی کہانی سناؤ

میں موسم بنوںتم فضائیں جگاؤ

— ندا فاضلی