5 اشعار

ہر چمکتی قربت میں ایک فاصلہ دیکھوں

Har chamakti qurbat mein ek fasila dekhun

ہر چمکتی قربت میں ایک فاصلہ دیکھوں

«ہر چمکتی قربت میں ایک فاصلہ دیکھوں» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یادرفتگان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

ہر چمکتی قربت میں ایک فاصلہ دیکھوںکون آنے والا ہے کس کا راستہ دیکھوں

شام کا دھندلکا ہے یا اداس ممتا ہےبھولی بسری یادوں سے پھوٹتی دعا دیکھوں

مسجدوں میں سجدوں کی مشعلیں ہوئیں روشنبے چراغ گلیوں میں کھیلتا خدا دیکھوں

لہر لہر پانی میں ڈوبتا ہوا سورجکون مجھ میں در آیا اٹھ کے آئنا دیکھوں

لہلہاتے موسم میں تیرا ذکر شادابیشاخ شاخ پر تیرے نام کو ہرا دیکھوں

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں