6 اشعار

ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی

Har taraf har jagah be-shumar aadmi

ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی

«ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمیپھر بھی تنہائیوں کا شکار آدمی

صبح سے شام تک بوجھ ڈھوتا ہوااپنی ہی لاش کا خود مزار آدمی

ہر طرف بھاگتے دوڑتے راستےہر طرف آدمی کا شکار آدمی

روز جیتا ہوا روز مرتا ہواہر نئے دن نیا انتظار آدمی

گھر کی دہلیز سے گیہوں کے کھیت تکچلتا پھرتا کوئی کاروبار آدمی

زندگی کا مقدر سفر در سفرآخری سانس تک بے قرار آدمی

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں