5 اشعار

ہر گھڑی خود سے الجھنا ہے مقدر میرا

Har ghadi khud se ulajhna hai muqaddar mera

ہر گھڑی خود سے الجھنا ہے مقدر میرا

«ہر گھڑی خود سے الجھنا ہے مقدر میرا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

ہر گھڑی خود سے الجھنا ہے مقدر میرامیں ہی کشتی ہوں مجھی میں ہے سمندر میرا

کس سے پوچھوں کہ کہاں گم ہوں کئی برسوں سےہر جگہ ڈھونڈھتا پھرتا ہے مجھے گھر میرا

ایک سے ہو گئے موسموں کے چہرے سارےمیری آنکھوں سے کہیں کھو گیا منظر میرا

مدتیں بیت گئیں خواب سہانا دیکھےجاگتا رہتا ہے ہر نیند میں بستر میرا

آئنہ دیکھ کے نکلا تھا میں گھر سے باہرآج تک ہاتھ میں محفوظ ہے پتھر میرا

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں