14 اشعار

ہجرت

Hijrat

ہجرت

«ہجرت» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

ضروری کاغذوں کی فائلوں سےبے ضروری

کاغذوں کوچھانٹا جاتا ہے

کبھی کچھ پھینکا جاتا ہےکبھی کچھ بانٹا جاتا ہے

کئی برسوں کے رشتوں کوپلوں میں

کاٹا جاتا ہےوہ شیشہ ہو

کہ پتھر ہوبنا دم کا وہ بندر ہو

نشانوں سے بھرایا کوئی بوسیدہ کلنڈر ہو

پرانے گھر کے طاقوں میںمچانوں میں

وہ سب!!چھوٹا ہوا اپنا

کبھی بن کر کوئی آنسوکبھی بن کر کوئی سپنا

اچانکجگمگاتا ہے

وہ سب کھویا ہوااپنے نہ ہونے سے ستاتا ہے

مکانوں کے بدلنے سےنئے خانوں میں ڈھلنے سے

بہت کچھ ٹوٹ جاتا ہےبہت کچھ چھوٹ جاتا ہے

— ندا فاضلی