10 اشعار

کھیل

Khel

کھیل

«کھیل» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

آؤکہیں سے تھوڑی سی مٹی بھر لائیں

مٹی کو بادل میں گوندھیںنئے نئے آکار بنائیں

کسی کے سر پہ چوٹیا رکھ دیںماتھے اوپر تلک سجائیں

کسی کے چھوٹے سے چہرے پرموٹی سی داڑھی پھیلائیں

کچھ دن ان سے جی بہلائیںاور یہ جب میلے ہو جائیں

داڑھی چوٹی تلک سبھی کوتوڑ پھوڑ کے گڈمڈ کر دیں

ملی جلی یہ مٹی پھر سےالگ الگ سانچوں میں بھر دیں

نئے نئے آکار بنائیںداڑھی میں چوٹی لہرائے

چوٹی میں داڑھی چھپ جائےکس میں کتنا کون چھپا ہے

کون بتائے

— ندا فاضلی