5 اشعار

ہوئے سب کے جہاں میں ایک جب اپنا جہاں اور ہم

Hue sab ke jahan mein ek jab apna jahan aur hum

ہوئے سب کے جہاں میں ایک جب اپنا جہاں اور ہم

«ہوئے سب کے جہاں میں ایک جب اپنا جہاں اور ہم» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

ہوئے سب کے جہاں میں ایک جب اپنا جہاں اور ہممسلسل لڑتے رہتے ہیں زمین و آسماں اور ہم

کبھی آکاش کے تارے زمیں پر بولتے بھی تھےکبھی ایسا بھی تھا جب ساتھ تھیں تنہائیاں اور ہم

سبھی اک دوسرے کے دکھ میں سکھ میں روتے ہنستے تھےکبھی تھے ایک گھر کے چاند سورج ندیاں اور ہم

مورخ کی قلم کے چند لفظوں سی ہے یہ دنیابدلتی ہے ہر اک یگ میں ہماری داستاں اور ہم

درختوں کو ہرا رکھنے کے ذمے دار تھے دونوںجو سچ پوچھو برابر کے ہیں مجرم باغباں اور ہم

— ندا فاضلی