5 اشعار

وقت بنجارا صفت لمحہ بہ لمحہ اپنا

Waqt banjara sifat lamha ba lamha apna

وقت بنجارا صفت لمحہ بہ لمحہ اپنا

«وقت بنجارا صفت لمحہ بہ لمحہ اپنا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

وقت بنجارا صفت لمحہ بہ لمحہ اپناکس کو معلوم یہاں کون ہے کتنا اپنا

جو بھی چاہے وہ بنا لے اسے اپنے جیساکسی آئینے کا ہوتا نہیں چہرہ اپنا

خود سے ملنے کا چلن عام نہیں ہے ورنہاپنے اندر ہی چھپا ہوتا ہے رستہ اپنا

یوں بھی ہوتا ہے وہ خوبی جو ہے ہم سے منسوباس کے ہونے میں نہیں ہوتا ارادہ اپنا

خط کے آخر میں سبھی یوں ہی رقم کرتے ہیںاس نے رسماً ہی لکھا ہوگا تمہارا اپنا

— ندا فاضلی