5 اشعار

دعا سلام میں لپٹی ضرورتیں مانگے

Dua salam mein lipti zarooratein maange

دعا سلام میں لپٹی ضرورتیں مانگے

«دعا سلام میں لپٹی ضرورتیں مانگے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

دعا سلام میں لپٹی ضرورتیں مانگےقدم قدم پہ یہ بستی تجارتیں مانگے

کہاں ہر ایک کو آتی ہے راس بربادینئے سفر کی مسافت ذہانتیں مانگے

چمکتے کپڑے مہکتا خلوص پختہ مکاںہر ایک بزم میں عزت حفاظتیں مانگے

کوئی دھماکا کوئی چیخ کوئی ہنگامہلہو بدن کا لہو کی شباہتیں مانگے

کوئی نہ ہو مرے ترے علاوہ بستی میںکبھی کبھی یہی جذبہ رقابتیں مانگے

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں