12 اشعار

انتظار

Intizar

انتظار

«انتظار» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

مدتیں بیت گئیںتم نہیں آئیں اب تک

روز سورج کے بیاباں میںبھٹکتی ہے حیات

چاند کے غار میںتھک ہار کے سو جاتی ہے رات

پھول کچھ دیر مہکتا ہےبکھر جاتا ہے

ہر نشہلہر بنانے میں اتر جاتا ہے

وقت!بے چہرہ ہواؤں سا گزر جاتا ہے

کسی آواز کے سبزے میں لہک جیسی تمکسی خاموش تبسم میں چمک جیسی تم

کسی چہرے میں مہکتی ہوئی آنکھوں جیسیکہیں ابرو کہیں گیسو کہیں بانہوں جیسی

چاند سےپھول تلک

یوں تو تمہیں تم ہو مگرتم کوئی چہرہ کوئی جسم کوئی نام نہیں

تم جہاں بھی ہوادھوری ہو حقیقت کی طرح

تم کوئی خواب نہیں ہوجو مکمل ہوگی

— ندا فاضلی