6 اشعار

وہ لڑکی

Woh Ladki

وہ لڑکی

«وہ لڑکی» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

وہ لڑکی یاد آتی ہےجو ہونٹوں سے نہیں پورے بدن سے بات کرتی تھی

سمٹتے وقت بھی چاروں دشاؤں میں بکھرتی تھیوہ لڑکی یاد آتی ہے

وہ لڑکی اب نہ جانے کس کے بستر کی کرن ہوگیابھی تک پھول کی مانند ہوگی یا چمن ہوگی

سجیلی راتاب بھی

جب کبھی گھونگھٹ اٹھاتی ہےلچکتی کہکشاں جب بنتے بنتے ٹوٹ جاتی ہے

کوئی البیلی خوشبو بال کھولے مسکراتی ہےوہ لڑکی یاد آتی ہے

— ندا فاضلی