5 اشعار

جانے والوں سے رابطہ رکھنا

Jaane walon se raabta rakhna

جانے والوں سے رابطہ رکھنا

«جانے والوں سے رابطہ رکھنا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

جانے والوں سے رابطہ رکھنادوستو رسم فاتحہ رکھنا

گھر کی تعمیر چاہے جیسی ہواس میں رونے کی کچھ جگہ رکھنا

مسجدیں ہیں نمازیوں کے لیےاپنے گھر میں کہیں خدا رکھنا

جسم میں پھیلنے لگا ہے شہراپنی تنہائیاں بچا رکھنا

عمر کرنے کو ہے پچاس کو پارکون ہے کس جگہ پتہ رکھنا

— ندا فاضلی