5 اشعار

کسی بھی شہر میں جاؤ کہیں قیام کرو

Kisi bhi shahar mein jao kahin qayam karo

کسی بھی شہر میں جاؤ کہیں قیام کرو

«کسی بھی شہر میں جاؤ کہیں قیام کرو» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

کسی بھی شہر میں جاؤ کہیں قیام کروکوئی فضا کوئی منظر کسی کے نام کرو

دعا سلام ضروری ہے شہر والوں سےمگر اکیلے میں اپنا بھی احترام کرو

ہمیشہ امن نہیں ہوتا فاختاؤں میںکبھی کبھار عقابوں سے بھی کلام کرو

ہر ایک بستی بدلتی ہے رنگ روپ کئیجہاں بھی صبح گزارو ادھر ہی شام کرو

خدا کے حکم سے شیطان بھی ہے آدم بھیوہ اپنا کام کرے گا تم اپنا کام کرو

— ندا فاضلی