6 اشعار

جانے والوں سے رابطہ رکھنا

Jaane walon se rabta rakhna

جانے والوں سے رابطہ رکھنا

«جانے والوں سے رابطہ رکھنا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

جانے والوں سے رابطہ رکھنادوستو رسم فاتحہ رکھنا

گھر کی تعمیر چاہے جیسی ہواس میں رونے کی کچھ جگہ رکھنا

مسجدیں ہیں نمازیوں کے لیےاپنے گھر میں کہیں خدا رکھنا

جسم میں پھیلنے لگا ہے شہراپنی تنہائیاں بچا رکھنا

ملنا جلنا جہاں ضروری ہےملنے جلنے کا حوصلہ رکھنا

عمر کرنے کو ہے پچاس کو پارکون ہے کس جگہ پتا رکھنا

— ندا فاضلی