5 اشعار

تو قریب آئے تو قربت کا یوں اظہار کروں

Tu qareeb aaye to qurbat ka yoon izhaar karoon

تو قریب آئے تو قربت کا یوں اظہار کروں

«تو قریب آئے تو قربت کا یوں اظہار کروں» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

تو قریب آئے تو قربت کا یوں اظہار کروںآئنہ سامنے رکھ کر ترا دیدار کروں

سامنے تیرے کروں ہار کا اپنی اعلاناور اکیلے میں تری جیت سے انکار کروں

پہلے سوچوں اسے پھر اس کی بناؤں تصویراور پھر اس میں ہی پیدا در و دیوار کروں

مرے قبضہ میں نہ مٹی ہے نہ بادل نہ ہواپھر بھی چاہت ہے کہ ہر شاخ ثمر بار کروں

صبح ہوتے ہی ابھر آتی ہے سالم ہو کروہی دیوار جسے روز میں مسمار کروں

— ندا فاضلی