5 اشعار

جو بھلا ہے اسے برا مت کر

Jo bhala hai use bura mat kar

جو بھلا ہے اسے برا مت کر

«جو بھلا ہے اسے برا مت کر» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

جو بھلا ہے اسے برا مت کرخود سے بھی بارہا ملا مت کر

یہ ہے بستی اداس لوگوں کیقہقہہ مار کر ہنسا مت کر

باغ ہے دل فریب دونوں سےپھول کو خار سے جدا مت کر

روز کی لعن طعن ٹھیک نہیںگھر میں آئینے کو رکھا مت کر

چہرہ مہرہ بدلتا رہتا ہےاتنی جلدی بھی فیصلہ مت کر

— ندا فاضلی