5 اشعار

کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا

Kabhi kisi ko mukammal jahan nahin milta

کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا

«کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا

تمام شہر میں ایسا نہیں خلوص نہ ہوجہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا

کہاں چراغ جلائیں کہاں گلاب رکھیںچھتیں تو ملتی ہیں لیکن مکاں نہیں ملتا

یہ کیا عذاب ہے سب اپنے آپ میں گم ہیںزباں ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ملتا

چراغ جلتے ہی بینائی بجھنے لگتی ہےخود اپنے گھر میں ہی گھر کا نشاں نہیں ملتا

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں