5 اشعار

کٹھ پتلی ہے یا جیون ہے جیتے جاؤ سوچو مت

Kathputli hai ya jeevan hai jeete jaao socho mat

کٹھ پتلی ہے یا جیون ہے جیتے جاؤ سوچو مت

«کٹھ پتلی ہے یا جیون ہے جیتے جاؤ سوچو مت» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

کٹھ پتلی ہے یا جیون ہے جیتے جاؤ سوچو متسوچ سے ہی ساری الجھن ہے جیتے جاؤ سوچو مت

لکھا ہوا کردار کہانی میں ہی چلتا پھرتا ہےکبھی ہے دوری کبھی ملن ہے جیتے جاؤ سوچو مت

ناچ سکو تو ناچو جب تھک جاؤ تو آرام کروٹیڑھا کیوں گھر کا آنگن ہے جیتے جاؤ سوچو مت

ہر مذہب کا ایک ہی کہنا جیسا مالک رکھے رہناجب تک سانسوں کا بندھن ہے جیتے جاؤ سوچو مت

گھوم رہے ہیں بازاروں میں سرمایوں کے آتش دانکس بھٹی میں کون ایندھن ہے جیتے جاؤ سوچو مت

— ندا فاضلی