6 اشعار

کچی دیواریں

Kachi Deewarein

کچی دیواریں

«کچی دیواریں» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

میری ماں ہر دن اپنے بوڑھے ہاتھوں سےادھر ادھر سے مٹی لا کر

گھر کی کچی دیواروں کے زخموں کوبھرتی رہتی ہے

تیز ہواؤں کے جھونکوں سےبیچاری کتنا ڈرتی ہے

میری ماں کتنی بھولی ہےبرسوں کی سیلی دیواریں

چھوٹے موٹے پیوندوں سےآخر کب تک رک پائیں گی

جب کوئی بادل گرجے گاہر ہر کرتی ڈھ جائیں گی

— ندا فاضلی