5 اشعار

نیا سفر

Naya Safar

نیا سفر

«نیا سفر» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

آسماں لوہا دشائیں پتھرسرنگوں سارے کھجوروں کے درخت

کوئی حرکت نہ صدابجھ گئی بوڑھی پہاڑی پہ چمکتی ہوئی آگ!

تھم گئے پاک ستاروں سے برستے ہوئے راگپھر سے کاندھوں پہ جمالو سر کو

پھر سے جسموں میں لگا لو ٹانگیںڈھونڈ لو کھوئی ہوئی آنکھوں کو

اب کسی پر نہیں اترے گا صحیفہ کوئی

— ندا فاضلی