8 اشعار

کل رات

Kal Raat

کل رات

«کل رات» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

کل راتوہ تھکا ہوا

چپ چپاداس اداس

سنتا رہا سڑک سے گزرتی بسوں کا شورپیپل کا پتا ٹوٹ کے دیوار ڈھا گیا

آنتوں کا درد نیند کی پریوں کو کھا گیاجھنجھلا کے اس نے چاندی کا دیپک بجھا دیا

آکاش کو سمیٹ کے نیچے گرا دیاپھیلی ہوئی زمیں کو دھوئیں سا اڑا دیا

پھر کچھ نہیںنہ کھیت، نہ میداں، نہ راستے

بس اک نگاہکھڑکی کی رنگ جالیاں

(بس تین چار آنے کی دو چار گولیاں)

— ندا فاضلی