8 اشعار

مور ناچ

Mor Naach

مور ناچ

«مور ناچ» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

دیکھتے دیکھتےاس کے چاروں طرف

سات رنگوں کا ریشم بکھرنے لگادھیمے دھیمے کئی کھڑکیاں سی کھلیں

پھڑپھڑاتی ہوئی فاختائیں اڑیںبدلیاں چھا گئیں

بجلیوں کی لکیریں چمکنے لگیںساری بنجر زمینیں ہری ہو گئیں

ناچتے ناچتےمور کی آنکھ سے

پہلا آنسو گراخوب صورت سجیلے پروں کی دھنک

ٹوٹ کر ٹکڑا ٹکڑا بکھرنے لگیپھر فضاؤں سے جنگل برسنے لگا

دیکھتے دیکھتے۔۔۔۔

— ندا فاضلی