5 اشعار

کوئی کسی کی طرف ہے کوئی کسی کی طرف

Koi kisi ki taraf hai koi kisi ki taraf

کوئی کسی کی طرف ہے کوئی کسی کی طرف

«کوئی کسی کی طرف ہے کوئی کسی کی طرف» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

کوئی کسی کی طرف ہے کوئی کسی کی طرفکہاں ہے شہر میں اب کوئی زندگی کی طرف

سبھی کی نظروں میں غائب تھا جو وہ حاضر تھاکسی نے رک کے نہیں دیکھا آدمی کی طرف

تمام شہر کی شمعیں اسی سے روشن تھیںکبھی اجالا بہت تھا کسی گلی کی طرف

کہیں کی بھوک ہو ہر کھیت اس کا اپنا ہےکہیں کی پیاس ہو جائے گی وہ ندی کی طرف

نہ نکلے خیر سے علامہ قول سے باہریگانہؔ ٹوٹ گئے جب چلے خودی کی طرف

— ندا فاضلی