5 اشعار

کوئی کسی سے خوش ہو اور وہ بھی بارہا ہو یہ بات تو غلط ہے

Koi kisi se khush ho aur woh bhi baarha ho yeh baat to ghalat hai

کوئی کسی سے خوش ہو اور وہ بھی بارہا ہو یہ بات تو غلط ہے

«کوئی کسی سے خوش ہو اور وہ بھی بارہا ہو یہ بات تو غلط ہے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 7 سیکنڈ ہے۔

کوئی کسی سے خوش ہو اور وہ بھی بارہا ہو یہ بات تو غلط ہےرشتہ لباس بن کر میلا نہیں ہوا ہو یہ بات تو غلط ہے

وہ چاند رہ گزر کا ساتھی جو تھا سفر تھا معجزہ نظر کاہر بار کی نظر سے روشن وہ معجزہ ہو یہ بات تو غلط ہے

ہے بات اس کی اچھی لگتی ہے دل کو سچی پھر بھی ہے تھوڑی کچیجو اس کا حادثہ ہے میرا بھی تجربہ ہو یہ بات تو غلط ہے

دریا ہے بہتا پانی ہر موج ہے روانی رکتی نہیں کہانیجتنا لکھا گیا ہے اتنا ہی واقعہ ہو یہ بات تو غلط ہے

یہ یگ ہے کاروباری ہر شے ہے اشتہاری راجہ ہو یا بھکاریشہرت ہے جس کی جتنی اتنا ہی مرتبہ ہو یہ بات تو غلط ہے

— ندا فاضلی