5 اشعار

تلاش کر نہ زمیں آسمان سے باہر

Talaash kar na zameen aasmaan se bahar

تلاش کر نہ زمیں آسمان سے باہر

«تلاش کر نہ زمیں آسمان سے باہر» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

تلاش کر نہ زمیں آسمان سے باہرنہیں ہے راہ کوئی اس مکان سے باہر

بس ایک دو ہی قدم اور تھے سفر والےتھکان دیکھ نہ پائی تھکان سے باہر

نصاب درجہ بہ درجہ یوں ہی بدلتا ہےہوا نہ کوئی بھی اس امتحان سے باہر

اسی کی جستجو اکثر اداس کرتی ہےوہ اک جہان جو ہے ہر جہان سے باہر

نمازیوں سے کہو دیکھیں چاند سورج کونکل رہے ہیں مؤذن اذان سے باہر

— ندا فاضلی