5 اشعار

کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیا

Koshish ke bawajood yeh ilzaam reh gaya

کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیا

«کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیا» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیاہر کام میں ہمیشہ کوئی کام رہ گیا

چھوٹی تھی عمر اور فسانہ طویل تھاآغاز ہی لکھا گیا انجام رہ گیا

اٹھ اٹھ کے مسجدوں سے نمازی چلے گئےدہشت گروں کے ہاتھ میں اسلام رہ گیا

اس کا قصور یہ تھا بہت سوچتا تھا وہوہ کامیاب ہو کے بھی ناکام رہ گیا

اب کیا بتائیں کون تھا کیا تھا وہ ایک شخصگنتی کے چار حرفوں کا جو نام رہ گیا

— ندا فاضلی