5 اشعار

میری تیری دوریاں ہیں اب عبادت کے خلاف

Meri teri dooriyan hain ab ibadat ke khilaf

میری تیری دوریاں ہیں اب عبادت کے خلاف

«میری تیری دوریاں ہیں اب عبادت کے خلاف» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

میری تیری دوریاں ہیں اب عبادت کے خلافہر طرف ہے فوج آرائی محبت کے خلاف

حرف سرمد خون دارا کے علاوہ شہر میںکون ہے جو سر اٹھائے بادشاہت کے خلاف

پہلے جیسا ہی دکھی ہے آج بھی بوڑھا کبیرکوئی آیت کا مخالف کوئی مورت کے خلاف

میں بھی چپ ہوں تو بھی چپ ہے بات یہ سچ ہے مگرہو رہا ہے جو بھی وہ تو ہے طبیعت کے خلاف

مدتوں کے بعد دیکھا تھا اسے اچھا لگادیر تک ہنستا رہا وہ اپنی عادت کے خلاف

— ندا فاضلی