5 اشعار

محبت میں وفاداری سے بچئے

Mohabbat mein wafadari se bachiye

محبت میں وفاداری سے بچئے

«محبت میں وفاداری سے بچئے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

محبت میں وفاداری سے بچئےجہاں تک ہو اداکاری سے بچئے

ہر اک صورت بھلی لگتی ہے کچھ دنلہو کی شعبدہ کاری سے بچئے

شرافت آدمیت درد مندیبڑے شہروں میں بیماری سے بچئے

ضروری کیا ہر اک محفل میں بیٹھیںتکلف کی روا داری سے بچئے

بنا پیروں کے سر چلتے نہیں ہیںبزرگوں کی سمجھ داری سے بچئے

— ندا فاضلی