6 اشعار

نقابیں

Naqabein

نقابیں

«نقابیں» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 20 سیکنڈ ہے۔

نیلی پیلی ہری گلابیمیں نے سب رنگین نقابیں

اپنی جیبوں میں بھر لی ہیںاب میرا چہرہ ننگا ہے

بالکل ننگااب!

میرے ساتھی ہی مجھ پرپگ پگ

پتھر پھینک رہے ہیںشاید وہ

میرے چہرے میں اپنا چہرہ دیکھ رہے ہیں

— ندا فاضلی