5 اشعار

نیل گگن میں تیر رہا ہے اجلا اجلا پورا چاند

Neel gagan mein tair raha hai ujla ujla poora chaand

نیل گگن میں تیر رہا ہے اجلا اجلا پورا چاند

«نیل گگن میں تیر رہا ہے اجلا اجلا پورا چاند» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

نیل گگن میں تیر رہا ہے اجلا اجلا پورا چاندماں کی لوری سا بچے کے دودھ کٹورے جیسا چاند

منی کی بھولی باتوں سی چٹکیں تاروں کی کلیاںپپو کی خاموشی شرارت سا چھپ چھپ کر ابھرا چاند

مجھ سے پوچھو کیسے کاٹی میں نے پربت جیسی راتتم نے تو گودی میں لے کر گھنٹوں چوما ہوگا چاند

پردیسی سونی آنکھوں میں شعلے سے لہراتے ہیںبھابی کی چھڑیوں سا بادل آپا کی چٹکی سا چاند

تم بھی لکھنا تم نے اس شب کتنی بار پیا پانیتم نے بھی تو چھجے اوپر دیکھا ہوگا پورا چاند

— ندا فاضلی