5 اشعار

راکشس تھا نہ خدا تھا پہلے

Rakshas tha na khuda tha pehle

راکشس تھا نہ خدا تھا پہلے

«راکشس تھا نہ خدا تھا پہلے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

راکشس تھا نہ خدا تھا پہلےآدمی کتنا بڑا تھا پہلے

آسماں کھیت سمندر سب لالخون کاغذ پہ اگا تھا پہلے

میں وہ مقتول جو قاتل نہ بناہاتھ میرا بھی اٹھا تھا پہلے

اب کسی سے بھی شکایت نہ رہیجانے کس کس سے گلا تھا پہلے

شہر تو بعد میں ویران ہوامیرا گھر خاک ہوا تھا پہلے

— ندا فاضلی