5 اشعار

تیرا سچ ہے ترے عذابوں میں

Tera sach hai tere azabon mein

تیرا سچ ہے ترے عذابوں میں

«تیرا سچ ہے ترے عذابوں میں» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

تیرا سچ ہے ترے عذابوں میںجھوٹ لکھا ہے سب کتابوں میں

ایک سے مل کے سب سے مل لیجےآج ہر شخص ہے نقابوں میں

تیرا ملنا ترا نہیں ملناایک رستہ کئی سرابوں میں

ان کی ناکامیوں کو بھی گنیےجن کی شہرت ہے کامیابوں میں

روشنی تھی سوال کی حد تکہر نظر کھو گئی جوابوں میں

— ندا فاضلی