5 اشعار

رخصت ہوتے وقت

Rukhsat Hote Waqt

رخصت ہوتے وقت

«رخصت ہوتے وقت» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

رخصت ہوتے وقتاس نے کچھ نہیں کہا

لیکن ایئرپورٹ پر اٹیچی کھولتے ہوئےمیں نے دیکھا

میرے کپڑے کے نیچےاس نے

اپنے دونوں بچوں کی تصویر چھپا دی ہےتعجب ہے

چھوٹی بہن ہو کر بھیاس نے مجھے ماں کی طرح دعا دی ہے

— ندا فاضلی