8 اشعار

ستمبر۱۹۶۵

September 1965

ستمبر۱۹۶۵

«ستمبر۱۹۶۵» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

کسی قصائی نےاک ہڈی چھیل کر پھینکی

گلی کے موڑ سےدو کتے بھونکتے اٹھے

کسی نے پاؤں اٹھائےکسی نے دم پٹکی

بہت سے کتے کھڑے ہو کر شور کرنے لگےنہ جانے کیوں مرا جی چاہا

اپنے سب کپڑےاتار کر کسی چوراہے پر کھڑا ہو جاؤں

ہر ایک چیز پہ جھپٹوںگھڑی گھڑی چلاؤں

نڈھال ہو کے جہاں چاہوںجسم پھیلا دوں

ہزاروں سال کی سچائیوں کوجھٹلا دوں

— ندا فاضلی