11 اشعار

سنا ہے میں نے

Suna Hai Maine

سنا ہے میں نے

«سنا ہے میں نے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

سنا ہے میں نے!کئی دن سے تم پریشاں ہو

کسی خیال میںہر وقت کھوئی رہتی ہو

گلی میں جاتی ہوجاتے ہی لوٹ آتی ہو

کہیں کی چیزکہیں رکھ کے بھول جاتی ہو

کچن میں!روز کوئی پیالی توڑ دیتی ہو

مسالہ پیس کرسل یونہی چھوڑ دیتی ہو

نصیحتوں سے خفامشوروں سے الجھن سی

کمر میں درد کی لہریںرگوں میں اینٹھن سی

یقین جانو!بہت دور بھی نہیں وہ گھڑی

ہر اک فسانے کا عنواں بدل چکا ہوگامرے پلنگ کی چوڑائی

گھٹ چکی ہوگیتمہارے جسم کا سورج پگھل چکا ہوگا

— ندا فاضلی