5 اشعار

تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے

Tanha tanha dukh jheelein ge mahfil mahfil gaayen ge

تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے

«تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « ہوش والوں کو خبر کیا بےخودی کیا چیز ہے ندا فاضلی» میں 2 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گےجب تک آنسو پاس رہیں گے تب تک گیت سنائیں گے

تم جو سوچو وہ تم جانو ہم تو اپنی کہتے ہیںدیر نہ کرنا گھر آنے میں ورنہ گھر کھو جائیں گے

بچوں کے چھوٹے ہاتھوں کو چاند ستارے چھونے دوچار کتابیں پڑھ کر یہ بھی ہم جیسے ہو جائیں گے

اچھی صورت والے سارے پتھر دل ہوں ممکن ہےہم تو اس دن رائے دیں گے جس دن دھوکا کھائیں گے

کن راہوں سے سفر ہے آساں کون سا رستہ مشکل ہےہم بھی جب تھک کر بیٹھیں گے اوروں کو سمجھائیں گے

— ندا فاضلی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں