5 اشعار

تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے

Tanha tanha dukh jhelenge mahfil mahfil gaayenge

تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے

«تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گے» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گےجب تک آنسو پاس رہیں گے تب تک گیت سنائیں گے

تم جو سوچو وہ تم جانو ہم تو اپنی کہتے ہیںدیر نہ کرنا گھر آنے میں ورنہ گھر کھو جائیں گے

بچوں کے چھوٹے ہاتھوں کو چاند ستارے چھونے دوچار کتابیں پڑھ کر یہ بھی ہم جیسے ہو جائیں گے

اچھی صورت والے سارے پتھر دل ہوں ممکن ہےہم تو اس دن رائے دیں گے جس دن دھوکا کھائیں گے

کن راہوں سے سفر ہے آساں کون سا رستہ مشکل ہےہم بھی جب تھک کر بیٹھیں گے اوروں کو سمجھائیں گے

— ندا فاضلی