16 اشعار

والد کی وفات پر

Walid ki wafaat par

والد کی وفات پر

«والد کی وفات پر» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 34 سیکنڈ ہے۔

تمہاری قبر پرمیں فاتحہ پڑھنے نہیں آیا

مجھے معلوم تھاتم مر نہیں سکتے

تمہاری موت کی سچی خبر جس نے اڑائی تھیوہ جھوٹا تھا

وہ تم کب تھےکوئی سوکھا ہوا پتہ ہوا سے مل کے ٹوٹا تھا

مری آنکھیںتمہارے منظروں میں قید ہیں اب تک

میں جو بھی دیکھتا ہوںسوچتا ہوں

وہ وہی ہےجو تمہاری نیک نامی اور بد نامی کی دنیا تھی

کہیں کچھ بھی نہیں بدلاتمہارے ہاتھ میری انگلیوں میں سانس لیتے ہیں

میں لکھنے کے لیےجب بھی قلم کاغذ اٹھاتا ہوں

تمہیں بیٹھا ہوا میں اپنی ہی کرسی میں پاتا ہوںبدن میں میرے جتنا بھی لہو ہے

وہ تمہاریلغزشوں ناکامیوں کے ساتھ بہتا ہے

مری آواز میں چھپ کرتمہارا ذہن رہتا ہے

مری بیماریوں میں تممری لاچاریوں میں تم

تمہاری قبر پر جس نے تمہارا نام لکھا ہےوہ جھوٹا ہے

تمہاری قبر میں میں دفن ہوںتم مجھ میں زندہ ہو

کبھی فرصت ملے تو فاتحہ پڑھنے چلے آنا

— ندا فاضلی