7 اشعار

یہ کیسی کشمکش ہے زندگی میں

Yeh kaisi kashmakash hai zindagi mein

یہ کیسی کشمکش ہے زندگی میں

«یہ کیسی کشمکش ہے زندگی میں» ندا فاضلی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 59 سیکنڈ ہے۔

یہ کیسی کشمکش ہے زندگی میںکسی کو ڈھونڈتے ہیں ہم کسی میں

جو کھو جاتا ہے مل کر زندگی میںغزل ہے نام اس کا شاعری میں

نکل آتے ہیں آنسو ہنستے ہنستےیہ کس غم کی کسک ہے ہر خوشی میں

کہیں چہرہ کہیں آنکھیں کہیں لبہمیشہ ایک ملتا ہے کئی میں

چمکتی ہے اندھیروں میں خموشیستارے ٹوٹتے ہیں رات ہی میں

سلگتی ریت میں پانی کہاں تھاکوئی بادل چھپا تھا تشنگی میں

بہت مشکل ہے بنجارہ مجازیسلیقہ چاہیے آوارگی میں

— ندا فاضلی