5 اشعار

چارہ سازوں کی اذیت نہیں دیکھی جاتی

Chāra-sāzoñ kī aziyat nahīñ dekhī jātī

چارہ سازوں کی اذیت نہیں دیکھی جاتی

«چارہ سازوں کی اذیت نہیں دیکھی جاتی» پروین شاکر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

چارہ سازوں کی اذیت نہیں دیکھی جاتیتیرے بیمار کی حالت نہیں دیکھی جاتی

دینے والے کی مشیت پہ ہے سب کچھ موقوفمانگنے والے کی حاجت نہیں دیکھی جاتی

دن بہل جاتا ہے لیکن ترے دیوانوں کیشام ہوتی ہے تو وحشت نہیں دیکھی جاتی

تمکنت سے تجھے رخصت تو کیا ہے لیکنہم سے ان آنکھوں کی حسرت نہیں دیکھی جاتی

کون اترا ہے یہ آفاق کی پہنائی میںآئنہ خانے کی حیرت نہیں دیکھی جاتی

— پروین شاکر