10 اشعار

دیکھو تو ذرا غضب خدا کا

Dekho to zarā ghazab ḳhudā kā

دیکھو تو ذرا غضب خدا کا

«دیکھو تو ذرا غضب خدا کا» پروین ام مشتاق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

دیکھو تو ذرا غضب خدا کاظالم نے مجھی کو پہلے تاکا

اللہ اتا کرے قناعتنسخۂ واجب الادا کا

دل دیتا ہوں مفت اور کوئیپرساں نہیں نقد ناروا کا

واں مجھ پہ جفائیں ہو رہی ہیںیاں ورد ہے لفظ مرحبا کا

آنا ہو تو نزع میں ہوں آؤیہ وقت نہیں ہے التوا کا

اب آئے ہو بن کے تم مسیحاجب وقت گزر چکا دوا کا

دامن میں رواں ہیں اشک گلگوںمحضر ہے یہ خون مدعا کا

لایا تو ہے ان کو جذب الفتآیا تو ہے دھیان بے نوا کا

میں ہو ہی چکا تھا زندہ درگورتم آ گئے شکر ہے خدا کا

دنیا سے گزر چکے تو پرویںؔجھگڑا نہ رہا فنا بقا کا

— پروین ام مشتاق