9 اشعار

میں چپ کم رہا اور رویا زیادہ

Maiñ chup kam rahā aur royā ziyāda

میں چپ کم رہا اور رویا زیادہ

«میں چپ کم رہا اور رویا زیادہ» پروین ام مشتاق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

میں چپ کم رہا اور رویا زیادہیقیناً زمیں کم ہے دریا زیادہ

شب وصل مرغ سحر یاد رکھنازباں کاٹ لوں گا جو رویا زیادہ

میں نازک مزاجی سے واقف ہوں قاصداسی وجہ خط میں نہ لکھا زیادہ

دو بوسے لئے اس نے دو گالیاں دیںنہ لینا زیادہ نہ دینا زیادہ

وہ سیر چمن کے لئے آ رہا ہےاکڑنا نہ شمشاد اتنا زیادہ

وہ اتنا ہی بنتا ہے حرص مجسمخدا جس کو دیتا ہے جتنا زیادہ

عمل پر مجھے اعتماد اپنے کم ہےخدا کے کرم پر بھروسہ زیادہ

جو آنکھیں ترے خاک در سے ہیں روشنملایا ہے شاید ممیرا زیادہ

مجھے الفت زلف جب سے ہے پرویںؔبتاتے ہیں وہ جوش سودا زیادہ

— پروین ام مشتاق