9 اشعار

نکالی جائے کس ترکیب سے تقریر کی صورت

Nikali jaye kis tarkeeb se taqreer ki soorat

نکالی جائے کس ترکیب سے تقریر کی صورت

«نکالی جائے کس ترکیب سے تقریر کی صورت» پروین ام مشتاق کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

نکالی جائے کس ترکیب سے تقریر کی صورتوہ آئینہ کی صورت اور میں تصویر کی صورت

گرفتار محبت کر لیا باتوں ہی باتوں میںتسلسل سے نمایاں ہو گئی زنجیر کی صورت

زیادہ آئینہ سے ہے منور مصحف عارضاور اس پر خال مشکیں آیۂ تطہیر کی صورت

ترے تیور بدلتے ہی زمانہ ہو گیا دشمنہلال عید بھی ظاہر ہوا شمشیر کی صورت

ستم ہو جائے گا گر بال بھی بیکا ہوا اس کانکل کر آہ سینہ سے گئی ہے تیر کی صورت

کبھی میٹھی نگاہیں ہیں کبھی تیور بدلتے ہیںنہ مرتا ہوں نہ جیتا ہوں یہ ہے تعزیر کی صورت

مزہ کیا اس بت بے پیر سے دل کے لگانے کاجو خلوت میں ہو بت محفل میں ہو تصویر کی صورت

خفا ہوتے ہی کچھ کا کچھ بھوؤں کا ہو گیا نقشہکبھی خنجر کی صورت اور کبھی شمشیر کی صورت

جسے مل جائے خاک پاک دشت کربلا پرویںؔپلٹ کر بھی نہ دیکھے وہ کبھی اکسیر کی صورت

— پروین ام مشتاق