11 اشعار

پہلو و پشت و سینہ و رخسار آئنہ

Pahloo-o-pusht-o-seena-o-rukhsaar aaina

پہلو و پشت و سینہ و رخسار آئنہ

«پہلو و پشت و سینہ و رخسار آئنہ» پروین ام مشتاق کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «واعظ شراب و حور کی الفت میں غرق ہے پروین ام مشتاق» میں 20 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 18 سیکنڈ ہے۔

پہلو و پشت و سینہ و رخسار آئنہہے رزم گاہ حسن کا یہ چار آئنہ

کف آئنہ بر آئنہ رخسار آئنہہے سر سے پاؤں تک وہ ستم گار آئنہ

ہٹتا نہیں جو سامنے سے اس کے رات دنہم سے سوا ہے طالب دیدار آئنہ

یہ تو مرا رقیب ہے میں مانتا نہیںکیوں دیکھتا ہے آپ کو ہر بار آئنہ

رخ کا ہے عکس دل میں تو رخ میں ہے دل کا عکسہے آئنے کے سامنے ہر بار آئنہ

خلوت میں اس کے نور سے عالم ہے طور کاہیں آب و تاب سے در و دیوار آئنہ

غش کھا کے گر پڑے نہ کہیں رعب حسن سےاس واسطے ہے پشت بہ دیوار آئنہ

کس میں ہے آب و تاب سوا دیکھ لیجئےاک بار اس کا چہرہ اور اک بار آئنہ

رخ کا اور اس کا ہو گیا اک بار فیصلہاچھا ہوا کہ مان گیا ہار آئنہ

لبریز ہے شعاع رخ دل فروز سےلے آب حسن ساغر سرشار آئنہ

پرویںؔ جہاں میں اس کی جھپکتی نہیں پلکحیرت کا آپ کرتا ہے اقرار آئنہ

— پروین ام مشتاق

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں