9 اشعار

بسے ہیں آپ مرے دل میں عمر بھر کے لئے

Base hain aap mere dil mein umr bhar ke liye

بسے ہیں آپ مرے دل میں عمر بھر کے لئے

«بسے ہیں آپ مرے دل میں عمر بھر کے لئے» پیر نصیرالدین کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «آج مے خانے میں نیت میری بھر جانے دے پیر نصیر الدین نصیر» میں 8 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 7 سیکنڈ ہے۔

بسے ہیں آپ مرے دل میں عمر بھر کے لئےصدف بنا تھا یہ شاید اسی گہر کے لئے

بلا خریدی ہے میں نے یہ عمر بھر کے لئےتمہاری زلف کا سودا ہے میرے سر کے لئے

جو بے غرض نہ ہو جس میں نہ ہو خلوص کوئیسلام ایسے تعلق کو عمر بھر کے لئے

شب فراق کی لذت کہاں نصیب انہیںدعائیں مانگتے رہتے ہیں جو سحر کے لئے

ہوا یہی کہ رکے بزم غیر میں جا کرارادہ کر کے چلے تھے وہ میرے گھر کے لئے

ہمارے دل کو متاع حیات کب سمجھا تھانشانہ چاہیے اس شوخ کو نظر کے لئے

جو داستان غم و درد کا خلاصہ ہومجھے وہ اشک ہے درکار چشم تر کے لئے

ہوس کی آنکھ سے اوجھل ہے بندگی کا مقامعلو عجز ہی معراج ہے بشر کے لئے

عدم کو لے کے چلا ہوں نصیرؔ داغ فراقیہ زاد راہ بہت ہے مجھے سفر کے لئے

— پیر نصیرالدین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں