5 اشعار

بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے

Be-dili se hansne ko khush-dili na samjha jaye

بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائےغم سے جلتے چہروں کو روشنی نہ سمجھا جائے

گاہ گاہ وحشت میں گھر کی سمت جاتا ہوںاس کو دشت حیرت سے واپسی نہ سمجھا جائے

لاکھ خوش گماں دنیا باہمی تعلق کودوستی کہیں لیکن دوستی نہ سمجھا جائے

ہم تو بس یہ کہتے ہیں روز جینے مرنے کوآپ چاہیں کچھ سمجھیں زندگی نہ سمجھا جائے

خاک کرنے والوں کی کیا عجیب خواہش تھیخاک ہونے والوں کو خاک بھی نہ سمجھا جائے

— پیرزادہ قاسم